Harris Rauf decided to become the fastest bowler in the world of cricket



Harris Rauf decided to become the fastest bowler in the world of cricket
Harris Rauf 

 حارث رؤف نے موجودہ دور میں کرکٹ کی دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے پی ای ایس 7 کے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور قلندرز کے تیز گیند باز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 153.8 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 95.57 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی جو کہ پی ایس ایل 7 کی تاریخ میں کسی بھی تیز گیند باز کی جانب سے کی جانے والی تیز ترین گیند ہے۔

اس سے قبل حارث رؤف نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران 152.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی تھی۔

حارث رؤف اسی سیزن میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں بھی 149.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے میچ میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

Post a Comment

0 Comments